سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو  فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔

تھانہ منصورہ آباد کے علاقے چک نمبر 203کے رہائشی رضوان نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کریم اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اس کے بھائی عمران کو سابقہ رنجش کی بنا پر قابو کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کرکے لہو لہان کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں