پیجرز دھماکوں سے لبنان میں سفیر کی آنکھ ضائع نہیں ہوئی:ایرانی سفارتخانہ
بیروت (اے ایف پی )امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پیجرز ڈیوائسز کے دھماکوں میں ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی ایک آنکھ سے محروم ہو گئے۔۔
جبکہ دوسری آنکھ شدید متاثر ہوئی ہے ۔دوسری جانب لبنان میں ایرانی سفارت خانے نے ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع ہونے کی بات مسترد کر دی۔ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع ہونے کی اطلاعات غلط ہیں، وہ صرف زخمی ہوئے ہیں، ان کا علاج ہو رہا ہے تاہم آنکھ ضائع ہونے کی بات غلط ہیں۔