مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس عرب دنیا میں سعودیہ پہلے نمبر پر

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس عرب دنیا میں سعودیہ پہلے نمبر پر

ریاض (دنیا نیوز)مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا۔

 العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب مصنوعی ذہانت میں دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بھی بن گیا ۔ واضح رہے مصنوعی ذہانت کا گلوبل انڈیکس ٹورٹوائز انٹیلی جنس ایک عالمی کمپنی کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے جس کا عالمی مشاورتی بورڈ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں