طالبان سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد برطانیہ میں سفارتخانہ بند

طالبان سے تعلقات منقطع کرنے  کے بعد برطانیہ میں سفارتخانہ بند

لندن(اے ایف پی)طالبان حکام کی جانب سے لندن میں سابق حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے اور عملے کو فارغ کرنے کے بعد سفارت خانہ بند ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق لندن میں افغان سفارت خانے کے باہر ایک نوٹس چسپاں کیا ہوا ہے جس پر لکھا تھا جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ بند ہوگیا ہے ۔برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمے رسول نے رواں ماہ کے اوائل میں ایکس پر اعلان کیا تھا کہ سفارت خانہ میزبان ملک کی درخواست پر 27 ستمبر کو بند کردیا جائے گا۔برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ سفارت خانے کو بند کرنے کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں