انڈونیشیا:مٹی کا تودا گرنے سے سونے کی کان دب گئی 15 افراد ہلاک،40لاپتا

انڈونیشیا:مٹی کا تودا گرنے  سے سونے کی کان دب گئی  15 افراد ہلاک،40لاپتا

جکارتا(اے ایف پی،رائٹرز) انڈونیشیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان پر مٹی کا بڑا تودا گر گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک،40لاپتا ہو گئے ۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان الہام وہاب کے مطابق افسوناک واقعہ انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں پیش آیا۔ تودا گرنے کے وقت 60سے زائد افراد سونے کی تلاش میں مصروف تھے ۔امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 15 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ اب بھی 40 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں