امریکا:طوفان’’ ہیلین‘‘سے ہلاکتیں 55ہو گئیں ، سیلاب کا خطرہ

امریکا:طوفان’’ ہیلین‘‘سے  ہلاکتیں 55ہو گئیں ، سیلاب کا خطرہ

سیڈر کی(اے ایف پی،رائٹرز)امریکا کی مختلف ریاستوں میں کیٹگری 4 کے طوفان ہیلین سے دو روز میں 55افراد ہلاک ہو گئے ،10 ریاستوں میں 40 لاکھ امریکی بجلی سے محروم ہو گئے ۔متعدد ریاستوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع ہیں ۔۔۔

 شمالی کیرولینا اور ٹینیسی میں سیلاب سے ڈیموں کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے ہفتے کی رات مزید انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔فلوریڈا کے شمال مغربی ساحل کے قریب 700 افراد پر مشتمل جزیرے کے شہر سیڈر کی میں لکڑی کے کئی گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں