حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے والا ’بنکر بسٹر‘ کیا ہے ؟

حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے  والا ’بنکر بسٹر‘ کیا ہے ؟

اسرائیلی فوج کی بمباری میں حزب اللہ سربراہ شہید ہوگئے ، بیروت حملے میں اسرائیلی فوج نے ‘بنکر بسٹر’ بموں کا استعمال کیا۔

اسرائیلی نیوز چینل 12 کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اس حملے میں تقریباً 85 بنکر بسٹر بم گرائے ، جن میں سے ہر ایک میں ایک ٹن دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔جی بی یو28 جو 1991 کی خلیجی جنگ کے دوران بنایا گیا،5ہزار پاؤنڈ وزنی بم لیزر گائیڈڈ سسٹم کے ذریعے عسکری بنکروں کو تباہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔ یہ کنکریٹ یا زمین کو پار کر کے اندرونی طور پر بھاری نقصان پہنچانے کے لیے دھماکا کرتا ہے ۔جی بی یو37 جی پی ایس کے ذریعے گائیڈ کیا جانے والا بم ہے جو موسم کی خراب صورتحال میں بھی نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زیر زمین عسکری اسٹرکچرز کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔ماسو آرڈیننس پینیٹریٹر (ایم او پی) جی بی یو57 جسے ایم او پی بھی کہا جاتا ہے ، امریکی فوج کا سب سے بڑا بنکر بسٹر بم ہے جس کا وزن 30ہزار پاؤنڈ ہے ۔ یہ 200 فٹ تک مضبوط کنکریٹ یا 60 فٹ تک زمین میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔بنکر بسٹر بم جدید جنگ میں ایک اہم ہتھیار سمجھے جاتے ہیں، جو فوج کو زیر زمین تنصیبات جیسے کہ کمانڈ سینٹرز، میزائل سائلوز اور اسلحہ کے ذخائر کو تباہ کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں