حسن نصراللہ کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے اینکر آبدیدہ ہوگئی

حسن نصراللہ کی شہادت کی خبر  دیتے ہوئے اینکر آبدیدہ ہوگئی

بیروت (آئی این پی )حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے لبنانی ٹی وی کی خاتون اینکر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

حزب اللہ کے لبنانی چینل المنار پرحسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔ لبنانی ٹی وی چینل المیادین پر حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان براہ راست نشریات میں کیا گیا۔ حسن نصراللہ کی شہادت کی خبر پڑھتے ہوئے خاتون اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور نم آنکھوں سے ان کی شہادت کا اعلان کیا۔اس دوران نیوز روم میں تجزیہ کار بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور تبصرہ کرتے ہوئے خاموش ہوگئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں