امریکی نائب صدارتی امیدواروں میں مباحثہ:ایک دوسرے پر تنقید

امریکی نائب صدارتی امیدواروں  میں مباحثہ:ایک دوسرے پر تنقید

واشنگٹن (رائٹرز )امریکامیں پانچ نومبر کو ہونے والے صد ارتی الیکشن سے قبل نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ ہوا ہے ۔

مباحثے میں ڈیموکریٹک امیدوار ٹم والز اور ری پبلکن جے ڈی وینس نے بیشتر امور پر ایک دوسرے سے اختلاف کیا۔مشرق وسطیٰ صورتحال، تارکین کی آمد، ٹیکسز کا اطلاق، اسقاط حمل کے حقوق، موسمیاتی تبدیلی اور امریکا کی معیشت کو موضوع بحث بنایا گیا۔مباحثہ امریکی نشریاتی ادارے ‘سی بی سی نیوز’ پر براہ راست دکھایا گیا۔ دونوں اُمیدواروں نے صدارتی امیدواروں ٹرمپ اور کملاہیرس کے برعکس قدرے نرم لہجے میں ایک دوسرے پر تنقید کی۔جے ڈی وینس نے کملاہیرس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہیرس عہدے پر رہتے ہوئے امریکا میں افراط زر، تارکین کے معاملے اور ملک کی معیشت کے حوالے سے اقدامات کیوں نہیں کر رہیں جبکہ وہ بائیدن ایڈمنسٹریشن میں عہدے پر موجود ہیں۔ ڈیموکریٹک امیدوار ٹم والز نے ٹرمپ کو ایک غیر مستحکم رہنما قرار دیا جن کی ترجیح ارب پتی افراد ہیں۔انہوں نے کہا ٹرمپ نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ تارکین کا مسئلہ حل کریں گے ،ان کے پاس 4سال کا وقت تھا ،کیوں توجہ نہیں دی گئی؟۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں