اسرائیل حماس جنگ کاایک سال ،امریکا بھر میں ہائی الرٹ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ7اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کی برسی اور مشرق وسطیٰ میں جاری بدامنی امریکا میں تشدد کی کارروائیوں کے لیے محرک کا کام کر سکتی ہے ۔
ایڈوائزری کے بعد امریکا بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے یہودی اور مسلم اداروں کے گرد گشت بڑھا دیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا تھا اگلے دو ہفتوں تک ہائی الرٹ کو برقرار رکھا جائے گا۔