ویتنام :آگ لگنے سے 3ہزار موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر
ہنوئی(اے ایف پی)ویتنام میں آگ لگنے سے 3 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
آتشزدگی کا واقعہ لینگ سون سٹی میں جاپان الیکٹرک وہیکل کمپنی کے گودام میں پیش آیا،سرکاری میڈیا کے مطابق الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے 2ہزارسے زیادہ پرزے بھی آگ کے شعلوں میں تباہ ہو گئے ،آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔