زائرین عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہوں:سعودی وزارت حج

زائرین عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہوں:سعودی وزارت حج

مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے پرمٹ کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد عمرہ مناسک کی ادائیگی میں سہولت ہے۔

بیان میں کہا کہ عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہئے۔ عمرہ زائرین کو اگر یہ اندیشہ ہو کہ وہ پرمٹ کے وقت پر مکہ نہیں پہنچ سکتے تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنا پرمٹ کینسل کرانے کے بعد دوبارہ اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کرالیں۔ بیان میں کہا کہ پرمٹ کا مقصد رش سے زائرین کو بچانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں