ایک ہفتے میں خاتون سمیت 8منشیات فروش گرفتار
مریدکے (نمائندہ دنیا ی)سٹی پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے ایک ہفتے میں خاتون سمیت 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے سینکڑوں لٹر شراب اور 10کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈی آئی جی کی منشیات مکاؤ مہم میں ڈی پی او شیخوپورہ کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے صرف ایک ہفتے کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ایک خاتون سمیت 8 ارکان کو پکڑکر ان سے سینکڑوں لٹر ولایتی ودیسی شراب اور10کلو سے زائد چرس قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لئے ہیں،ملزم یہ شراب نئے سال کی آمد پر مختلف علاقوں میں فروخت کرنا چاہتے تھے ،ڈی پی او شیخوپورہ نے سٹی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقدی انعامات دینے کا وعدہ کیا۔