فرانس نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کو ملک سے نکال دیا

  فرانس نے اسامہ بن لادن  کے بیٹے کو ملک سے نکال دیا

پیرس (رائٹرز) القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس سے ملک بدر کر دیا گیا۔

عمر بن لادن گزشتہ کئی برسوں سے شمالی فرانس کی وادی نارمنڈی کے ایک گاؤں میں رہائش پذیر تھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر بن لادن کی ملک بدری کی وجہ اُن کی طرف سے سوشل میڈیا پردہشتگردی کی تعریف میں مواد پوسٹ کرنا بنا ہے ۔فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمر بن لادن کو پہلے ہی فرانس سے ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ عمر بن لادن کو کب ملک بدر کیا گیا اور انہیں کہاں بھیجا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں