ایران :خاتون مزدور کارکن کی سزائے موت کالعدم قرار
تہران(اے ایف پی) ایرانی سپریم کورٹ نے مزدوروں کے حقوق کی ایک خاتون کارکن کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔
خاتون پر ایک کالعدم کرد گروپ سے تعلق کا الزام تھا۔ روزنامہ شارگ نے ملزمہ کے وکیل عامر رئیسان کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ نے شریفہ محمدی کے خلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیس کو دوبارہ ٹرائل کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ ایمنسٹی کے مطابق ایران میں چین کے بعد سالانہ سب سے زیادہ پھانسی کی سزا ئیں دی جاتی ہیں ۔