طوفان ملٹن کے باعث انتخابات پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے :بائیڈن

طوفان ملٹن کے باعث انتخابات پر  گہرے اثرات مرتب ہو سکتے :بائیڈن

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ طوفان ملٹن کے باعث انتخابات پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست فلوریڈا میں صدی کے سب سے  بدترین طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے ۔واضح رہے  فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔ 22 لاکھ صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ اموات کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں