ترکیہ : نبوت کا دعویٰ کرنے اور مالی فراڈ پر ملعون گرفتار
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کی ریاست کیناکلے میں مصطفی شابوک نامی شخص کو نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے اور لوگوں کے ساتھ مالی فراڈ پر حراست میں لے لیا گیا۔
ملعون شخص نے پہلے اپنا علیحدہ ایک گروپ بنایا ، جب اسے ماننے والوں کی تعداد بڑھ گئی تو پہلے ‘‘المھدی المنتظر’’ ہونے کا دعویٰ کردیا۔بعد ازاں اس نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا اور زلزلہ متاثرین کی مدد کے نام پر رقوم بٹوریں ۔ پھر زائد منافع کی سکیمیں متعارف کرائیں۔ مالی فراڈ سامنے آنے پر روپوش ہوگیاتاہم پولیس اس ملعون شخص کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی، اس کے 15 قریبی ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔