کینیڈا :ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس، بھارتی ہائی کمشنر 6سفارتی اہلکار ملک بدر
نئی دہلی(اے ایف پی)کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا۔
دہلی نے کہا کہ وہ کینیڈا سے اپنے چھ سفارت کاروں کو واپس بلا رہا ہے ، دوسری طرف کینیڈا کا کہنا تھا انہیں ملک بدر کیا گیا ۔واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں گور و دوارے کے سامنے 18جون 2023 کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان اعلیٰ سطح پر تناؤ کا آغاز ہوا۔جسٹن ٹروڈو نے جی20 اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم سے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں انڈین ایجنٹس کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔