مقبوضہ کشمیر:صدر راج منسوخ نئی حکومت کی تشکیل کا آغاز

مقبوضہ کشمیر:صدر راج منسوخ  نئی حکومت کی تشکیل کا آغاز

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ذلت آمیز شکست کے بعد تقریباً چھ سال بعد صدارتی راج کا خاتمہ ہوگیا۔

صدر دروپدی مرمو کے دستخط کے بعد بھارتی وزارت داخلہ نے 31اکتوبر 2019کو نافذ کئے گئے صدر راج کوختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کی کوشش جاری ہے ،مقامی جماعت نیشنل کانفرنس نے کانگریس پارٹی کے اتحاد سے کامیابی حاصل کی ہے جو اب نئی حکومت بنانے کی تیاری میں مصروف ہے ۔امکان ہے کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ مقبوضہ کشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں