فضائی آلودگی ، نئی دہلی میں آتش بازی پر پابندی عائد
نئی دہلی(اے ایف پی) نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔
دہلی پلوشن کنٹرول کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ آتش بازی کے سامان کی تیاری، ذخیرہ کرنے ، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی ۔یہ پابندی ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب یکم نومبر کو دیوالی کا تہوار منایا جانا ہے ۔