اسرائیل ایران کی ایٹمی اور تیل تنصیبات پرحملہ نہیں کریگا،نیتن یاہوکی بائیڈن کو یقین دہانی
واشنگٹن (اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پرحملے بارے امریکی صدر جوبائیڈن سے تفصیلی ٹیلی فونک گفتگو کی ہے ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے یکم اکتوبر کو سینکڑوں میزائل سے حملوں کا جواب دینے کیلئے اسرائیل نے تیاری مکمل کرلی ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن کو ٹیلی فون پر اعتماد میں لیا اور یقین دہانی کرائی کہ اسرائیلی فوج ایران کی ایٹمی یا تیل تنصیبات کو نشانہ نہیں بنائے گی ،فوجی اور انٹیلی جنس اداروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر کی اس بات سے اتفاق کیا کہ ایران پر حملہ اس انداز سے ہونا چاہیے کہ اس سے 6 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن متاثر نہ ہوں۔امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ اس سے لگتا ہے کہ ایران پر حملہ 5 نومبر کے صدارتی الیکشن سے قبل ہو سکتا ہے جبکہ اسرائیلی وزارت دفاع نے دھمکی دی ہے کہ ایران پر مہلک اور تیر جوابی حملہ اب زیادہ دور نہیں۔