قدس فورس کمانڈر اسماعیل قاآنی منظر عام پرآگئے ،کمانڈر عباس کے جنازے میں شرکت

قدس فورس کمانڈر اسماعیل  قاآنی منظر عام پرآگئے ،کمانڈر  عباس کے جنازے میں شرکت

تہران (اے ایف پی)ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی کئی روز منظر عام سے غائب رہنے اور شہادت کی افواہوں کے بعد منظرعام پر آگئے ۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا پر گزشتہ شب اسماعیل قاآنی کی  ویڈیو نشر کی گئی جس میں اسماعیل قاآنی حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کے ساتھ شہید ہونے والے پاسداران انقلاب کے کمانڈر عباس نیل فروشان کی میت ایران لانے کے موقع پر نظر آرہے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا نے عباس نیل فروشان کے جنازے کی بھی براہ راست نشریات چلائیں جن میں اسماعیل قاآنی نظر آرہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں