برطانیہ :بیروزگاری کی شرح کم اگلے ماہ سے شرح سود میں کمی ہوگی

برطانیہ :بیروزگاری کی شرح کم  اگلے ماہ سے شرح سود میں کمی ہوگی

لندن (اے ایف پی)برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح میں کمی ہوئی ہے تاہم اجرتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ۔

بینک آف انگلینڈ اگلے ماہ شرح سود میں دوبارہ کمی شروع کر دے گا۔دفتر برائے قومی شماریات کی رپورٹ کے مطابق تین مہینوں میں بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد سے کم ہو کر 4.0 فیصد ہو گئی جبکہ ملازمین کی اوسط آمدنی سالانہ نمو 4.9 فیصد تک گر گئی جو کہ دو سال سے زیادہ کی کم ترین سطح ہے ۔ ماہر معاشیات ایشلے ویب نے کہاہے کہ یہ رپورٹ اشارہ ہے کہ بینک آف انگلینڈ نومبر میں اگلی پالیسی میٹنگ میں شرح سود کو 5 فیصد سے کم کر کے 4.75 فیصد کر دے گا۔دفتر قومی شماریات آج برطانیہ کی تازہ ترین افراط زر کی ریڈنگ پیش کرے گا، جسکی سالانہ سطح بینک آف انگلینڈ کے 2فیصد کے ہدف کی شرح سے کم ہونے کی توقع ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں