یہودی مسافروں کیساتھ امتیازی سلوک ایئرلائن کو ریکارڈ 40 لاکھ ڈالر جرمانہ

یہودی مسافروں کیساتھ امتیازی سلوک ایئرلائن کو ریکارڈ 40 لاکھ ڈالر جرمانہ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا میں جرمنی کی لفتھانزا ایئرلائن کو یہودی مسافروں کے ساتھ امتیازی سلوک پر اب تک کا ریکارڈ 40لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا گیا۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ 2022 میں لفتھانزا ایئرلائن نے فرینکفرٹ میں 128مسافروں کو سوار ہونے سے روکدیا تھا۔ ایئر لائن کا کہنا تھا کہ امریکا سے جرمنی جانیوالی پرواز میں بعض افراد نے کوویڈ ماسک پہننے پر عمل نہیں کیا تھا۔مسافروں کا کہنا تھا کہ ہم سے امتیازی سلوک کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں