ہردیپ قتل کیس :سفارتی تناؤ،بھارت کینیڈا تجارتی تعلقات متاثر ہونیکا خدشہ

ہردیپ قتل کیس :سفارتی تناؤ،بھارت  کینیڈا تجارتی تعلقات متاثر ہونیکا خدشہ

ممبئی(اے ایف پی)کینیڈا میں علیحدگی پسند سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے معاملے پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تناؤ روز بروز بڑھ رہا ہے ۔

ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے بعد بھارت کینیڈا تجارتی تعلقات بھی متاثر ہونیکا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔یاد رہے جون 2023 میں نئی دہلی کو مطلوب علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجار کو وینکوور میں ان کے گھر کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ 

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بھارت کینیڈا کی طرف سے قتل کی سازش کے الزامات کو سنجیدگی سے لے ۔

سفارتی تناؤ

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں