اب نیوکلیئر ہتھیار بنانا مشکل نہیں رہا

اب نیوکلیئر ہتھیار بنانا مشکل نہیں رہا

ماسکو،کیف (اے ایف پی )روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ جدید دنیا میں اب نیوکلیئر ہتھیار بنانا مشکل نہیں رہا۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو کارروائی کی جائے گی۔ ماسکو میں بریکس تنظیم کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ یوکرین کو نیوکلیئر ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش چھپی نہیں رہ سکے گی۔ان کاکہنا تھا کہ وہ یہ تو نہیں جانتے کہ اس وقت یوکرین ایسا کرنے کے قابل ہے یا نہیں مگر اتنا ضرور ہے کہ یہ یوکرین کے لیے آسان نہیں ہوگا۔پیوٹن کا کہنا تھا نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری میں اس دور میں زیادہ مشکلات نہیں، ہر چیز واضح ہے کہ یہ عمل کیسے انجام دیا جاتا ہے ۔یوکرین کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیار بنانا اشتعال انگیزی ہوگا ،کسی بھی قدم کا مناسب ردعمل دیا جائے گا۔روسی صدر نے کہا کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یوکرین نے کہا تھا کہ انکے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہونے چاہئیں مگر روس ایسا کسی بھی صورت نہیں ہونے دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں