ترکیہ کے شام ،عراق پر فضائی حملے ،مزید 32ہلاک ،کئی زخمی

ترکیہ کے شام ،عراق پر فضائی  حملے ،مزید 32ہلاک ،کئی زخمی

انقرہ ،دمشق ،بغداد (اے ایف پی)سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ترکیہ کے فضائی حملوں کے نتیجے میں شام میں مزید 27 شہری ہلاک ہو گئے۔۔

سیریئن آبزرویٹری کا کہنا تھا انقرہ کے قریب دفاعی کمپنی پر حملے میں 5اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ترکیہ نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ کالعدم کردستان ورکرز  پارٹی کے کل 32 اہداف کو کامیابی سے تباہ کر دیا ۔ادھر ترکیہ نے شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی سے وابستہ ایک گروپ کو بھی نشانہ بنایا ،حملے میں 5افراد ہلاک ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں