جرمن چانسلر کا دورہ نئی دہلی ،ہنر مند بھارتیوں کو مزید ویزے دینے کا اعلان

جرمن چانسلر کا دورہ نئی دہلی ،ہنر مند  بھارتیوں کو مزید ویزے دینے کا اعلان

نئی دہلی(اے ایف پی) جرمن چانسلر اولاف شولز نے نئی دہلی کے دورے کے دوران ہنر مند بھارتیوں کو مزید ویزے دینے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی ۔جرمن رہنما گزشتہ سال سے ہندوستان کے تیسرے دورے پر ہیں،جرمن چانسلربھارتی رہنماؤں سے بات چیت کیلئے کابینہ کے کئی وزرا کو بھی ساتھ لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا جرمنی ہنر مند کارکنوں کیلئے کھلا ہے ۔جرمن چانسلر نے بھارت کے ہنر مند افراد کیلئے ویزوں کی تعداد0 2ہزار سے بڑھا کر 90ہزار کرنیکا وعدہ کیا ۔مودی نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کیلئے ایک اقتصادی اعزاز قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں