غزہ :اسرائیلی بمباری ، 48 گھنٹے میں 77شہید ،سینکڑوں زخمی

غزہ :اسرائیلی بمباری ، 48 گھنٹے  میں 77شہید ،سینکڑوں زخمی

غزہ ،بیروت (اے ایف پی)گزشتہ 48 گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بربریت میں مزید 77افراد شہید،سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔

 غزہ کے شمال میں واقع کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کا 8 سالہ بیٹا ابراہیم بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگیا۔وزارت صحت کے مطابق7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک کم ازکم 42ہزار924فلسطینی شہید ،1لاکھ 833زخمی ہو چکے ۔ دوسری جانب حزب اللہ نے کہا کہ اس نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے ایک گاؤں کے قریب اسرائیلی فورسز کے اڈے پر راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیاجبکہ شمالی اسرائیل میں پانچ رہائشی علاقوں پر راکٹ فائر کیے ، کئی علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔حزب اللہ کا مزید کہنا تھا تل ابیب کے جنوب میں ایک اسرائیلی فضائی اڈے پر بھی ڈرون حملہ کیا ہے ۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ حزب اللہ نے 80 کے قریب میزائل فائر کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں