پاکستان،ازبکستان کا دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

پاکستان،ازبکستان کا دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

تاشقند (اے پی پی)پاکستان اور ازبکستان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے منتخب ایوانوں اور ارکان میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔

 اس عزم کا اظہار سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں تین رکنی پاکستانی وفد نے ازبک ہم منصب سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ٹرانس افغان ریلوے اور گوادر بندرگاہ سمیت کلیدی انفراسٹرکچر منصوبوں میں پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ دونوں ممالک دوطرفہ اور علاقائی ترقی، امن اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کو متحرک کرنے اور دوطرفہ دورے بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں