امریکا ،تائیوان اسلحہ ڈیل ، سخت جوابی اقدامات کرینگے :چین

امریکا ،تائیوان اسلحہ ڈیل ، سخت  جوابی اقدامات کرینگے :چین

بیجنگ(اے ایف پی ،رائٹرز)چین نے امریکا اور تائیوان کے درمیان دو ارب ڈالر کے ہتھیاروں کے سمجھوتے پر شدید تنقید کی ہے ۔

 چینی حکومت کا کہنا تھا بیجنگ اپنی خود مختاری کے دفاع اور اپنی اراضی کے تحفظ کیلئے  سخت جوابی اقدامات کرے گا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل نظام کی تائیوان کو فروخت چین کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔یاد رہے امریکی وزارت دفاع نے دو روز قبل کہا تھا کہ تائیوان کو دو ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کے سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں