ایلون مسک نے 1990 میں غیر قانونی طور پر کام کیا:امریکی اخبار

 ایلون مسک نے 1990 میں غیر  قانونی طور پر کام کیا:امریکی اخبار

نیویارک(رائٹرز)واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایلون مسک نے 1990 کی دہائی میں اپنی سٹارٹ اپ کمپنی بنانے کے دوران امریکا میں غیرقانونی طور پر کام کیا۔

اخبار نے لکھا کہ ایلون مسک 1995 میں سٹینفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کی غرض سے کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو پہنچے تاہم انہوں نے وہاں گریجویٹ سٹیڈیز پروگرام میں داخلہ نہیں لیا بلکہ انہوں نے سافٹ ویئر کمپنی زپ2 بنائی ۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امیگریشن قانون کے ماہرین کا کہنا تھا ایک طالبعلم کے طور پر کام کی اجازت کیلئے ایلون مسک کو مکمل کورس میں داخلہ لینے کی ضرورت تھی۔اخبار کے مطابق ایلون مسک کی کمپنیوں کو تبصرے کی درخواست بھیجی تاہم انہوں نے اور نہ ہی ان کے وکیل نے جواب دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں