ٹیلی ویژن نشریات بند، صرف ریڈیو چلے گا: افغان طالبان کا حکم
کابل (دنیا نیوز)افغان طالبان حکومت نے ٹیلی ویژن نشریات کو صرف آڈیو تک محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق افغان نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل قاری یوسف احمدی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات بند کر دی جائیں گی ، انہیں ریڈیو سٹیشنوں میں تبدیل کر دیا جائیگا، ذرائع کے مطابق قندھار سمیت 9 صوبوں میں نشریات کو آڈیو میں تبدیل کر دیا ہے ، یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا اس فیصلے سے تمام چینلز متاثر ہوں گے یا نہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومتی وزرا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ فیصلہ صرف سرکاری چینلز تک محدود رہے گا۔