یو این ایچ آر سی کا بنگلہ دیش میں دفتر کھولنے کا فیصلہ
ڈھاکہ(اے پی پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بنگلہ دیش میں اپنی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لیے دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بنگلہ دیشی عبوری حکومت کی مشیر شرمین ایس مرشد نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈھاکہ میں یو این ایچ آر سی کے دفتر کی موجودگی انسانی حقوق پر ملک کے موقف کو مضبوط کرے گی۔