جاپان اور یورپی یونین کا نئے دفاعی معاہدے کا اعلان
ٹوکیو(اے ایف پی) جاپان اور یورپی یونین نے نئی سکیورٹی اور دفاعی شراکت داری کا اعلان کیا ہے ۔
گزشتہ روز ٹوکیو میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل اور ان کے جاپانی ہم منصب تاکیشی ایویا نے مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی صنعت سے متعلق معلومات کے تبادلے اور خلائی سلامتی کے دیگر امور میں تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر جوزپ بوریل نے معاہدے کو ایک تاریخی اور انتہائی بروقت قدم قرار دیا۔بوریل نے کہا ہم ایک انتہائی خطرناک دنیا میں رہتے ہیں،دفاعی معاہدہ خطرات سے ملکر نمٹنے کی صلاحیت میں مزید مدد گار ہو گا۔ انہوں نے چین کا تذکرہ نہیں کیا لیکن جاپان نے بیجنگ کو اپنا سب سے بڑا سکیورٹی چیلنج قرار دیا ہے ۔