کمسن بچوں سے بھیک منگوانے والے دو ملزموں کیخلاف مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن بچوں سے بھیک منگوانے والے دو ملزما ن کے خلاف مقدمات در ج کرلئے گئے ۔
تھانہ سول لائن کے علاقے ستاور ٹاور چوک میں محکمہ لیبر نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو کمسن بچوں سے اشیا فروخت کرنے کی آڑ میں بھیک منگواتے ہوئے پایا۔ جن کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے انکی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔