یمن :اتحادی افواج کے کیمپ پر حملہ، دو سعودی افسرجاں بحق

یمن :اتحادی افواج کے کیمپ پر حملہ، دو سعودی افسرجاں بحق

ریاض،واشنگٹن(اے ایف پی)یمن میں اتحادی افواج کے کیمپ پرحملے میں سعودی عرب کے 2 فوجی افسر جاں بحق ،ایک زخمی ہو گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق یمن  کے شہر سیون میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا ۔حملہ آورکا تعلق یمن کی وزارت دفاع سے تھا۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں سعودی فوج کا ایک افسر اور ایک نان کمیشنڈ افسر شامل ہے ۔دوسری جانب امریکی جنگی طیاروں نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے جدید ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر متعدد حملے کیے ۔ ایک امریکی دفاعی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ہتھیار بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں فوجی اور سویلین جہازوں پر حملے کے لیے استعمال کئے جا رہے تھے ۔حوثیوں کے زیر انتظام چلنے والے مرکزی نیوز چینل المسیرہ ٹی وی نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے یمنی دارالحکومت صنعا، عمران گورنری اور دیگر علاقوں پر حملے کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں