افغانستان: 6ماہ کے دوران 125 سکولز کی عمارتیں تعمیر
کابل(اے پی پی)افغانستان کی نگران حکومت کی وزارت تعلیم نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں 125سکولوں کی عمارتیں تعمیر کیں ۔
شنہوا نے وزارت تعلیم کے ترجمان منصور احمد حمزہ کے حوالے سے بتایا کہ ان سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر پر تقریباً 1 کروڑ 80لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے ،یہ عمارتیں امدادی تنظیموں اور مخیر افراد کی مالی مدد سے تعمیر کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملک میں اس وقت تقریباً 1 کروڑ 10لاکھ بچے سرکاری اور نجی سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔