ایران :نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی طبی بنیاد پر رہا
تہران(اے ایف پی)ایران نے نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو طبی بنیادوں پر تین ہفتوں کیلئے رہا کر دیا، وہ نومبر 2021 سے جیل میں بند تھیں۔۔
انکے وکیل مصطفی نے ایکس پر کہا ڈاکٹر کے مشورے پر سزا کو تین ہفتوںکیلئے معطل کیا گیا ہے ۔نرگس کے اہلخانہ اور حامیوں نے احتجاج کرتے کہا تین ہفتوں کی رہائی کافی نہیں ،فوری غیر مشروط رہا کیاجائے یا کم از کم انکی رہائی میں تین ماہ تک توسیع کی جائے ۔