فلپائن :یورینیم کے 3 مشتبہ تاجر گرفتار ،100کلوتابکار مواد ضبط

فلپائن :یورینیم کے 3 مشتبہ تاجر گرفتار ،100کلوتابکار مواد ضبط

منیلا(اے ایف پی)فلپائن کی حکومت نے کہا کہ تین ہفتوں کے ملک گیر آپریشن میں یورینیم کے تین مشتبہ غیر قانونی تاجروں کو گرفتار کیا ہے ۔۔۔

ملزموں سے 100 کلو تابکار مواد ضبط کیا گیا ہے ۔ قومی بیورو آف تفتیش نے کہا کہ چھاپوں کے دوران منیلا اور جنوبی فلپائن سے خاتون سمیت 2افراد کو گرفتار کیا گیا ۔بیان میں کہا کہ یہ واضح نہیں کہ تاجروں نے ختم شدہ یورینیم کیسے حاصل کیا؟،عالمی توانائی ایجنسی کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایسا مواد بعض قسم کے جوہری ری ایکٹرز کیلئے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں