روس کیساتھ جنگ :ابتک 43 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے :زیلنسکی
کیف (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی صدر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ میں اب تک یوکرین کے 43 ہزار فوجی ہلاک،3 لاکھ 70 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
یہ اعداد و شمار یوکرین کے صدر نے اتوار کے روز نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کو ملاقات میں بتائے ۔زیلنسکی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنگ میں 1لاکھ 98 ہزار روسی فوجی ہلاک جبکہ ساڑھے 5لاکھ زخمی ہوئے ۔زیلنسکی نے کہا جب ہم روس کے ساتھ امن کی بات کرتے ہیں تو پہلی اور اہم بات امن کی موثر ضمانتوں کے بارے میں کرنی چاہیے ۔