جنوبی کوریا :مزید اعلیٰ حکام پر ملک چھوڑنے پر پابندی
سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا نے مارشل لا لگانے کی ناکام کوشش کے تناظر میں مزید اعلیٰ حکام پر ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی۔۔۔
منگل کے روز کورین نیشنل پولیس ایجنسی کے کمشنر جنرل چو جی اور دو دیگر اعلیٰ پولیس اہلکاروں پر غیر ملکی سفر پر پابندی عائد کی گئی ۔ سابق وزیر دفاع اور داخلہ، مارشل لا کمانڈر جنرل پارک این سو اور دفاعی کاؤنٹر انٹیلی جنس کمانڈر ییو ان ہیونگ پہلے ہی جنوبی کوریا کی سرزمین تک محدود ہیں۔یاد رہے صدر یون سک یول نے ایک ہفتہ قبل ملک میں مارشل لا لگا دیا تھا ۔پارلیمان سے توثیق نہ ہونے پر صدر نے چند گھنٹے بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔