’پیٹ بھر کر کھایا تو مرجائینگے ‘ شامی جیلوں سے آزاد قیدیوں کو نیا خطرہ
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں بشار حکومت کے خاتمے کے بعد جیلوں سے رہا کئے گئے قیدیوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو دہائیوں سے قید تھے ۔۔
ان میں سے اکثر شدید غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کا شکار ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اکثر قیدیوں کو بہت کم خوراک پر زندہ رکھا گیا، انہیں یکدم پیٹ بھر کر کھانا کھلانا ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ رہا ہونے والے قیدیوں کی اکثریت ری فیڈنگ سنڈروم کا شکار ہوسکتی ہے ۔یہ ایک طبی حالت ہے جو طویل دورانیے تک بھوکے رہنے کے بعد اچانک غذائیت سے بھرپور خوراک دینے سے پیدا ہوتی ہے ۔