افغانستان:خواتین کی تعلیم پر پابندی ،زچگی کی شرح اموات میں اضافے کی پیشگوئی
کابل(اے ایف پی)افغانستان کے دارالحکومت میں ایک نجی ہسپتال کی سربراہ ڈاکٹر نجمسہ شفانے خواتین کی تعلیم پر تازہ ترین پابندیوں کے بعد زچگی کی شرح اموات میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے ۔
انہوں نے کہا ہو سکتا ہے ہم اس کا اثر بہت جلد نہ دیکھیں لیکن تین سے چار سال کے بعد ہم دیکھیں گے کہ زچگی کی شرح اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔لوگ یقینی طور پر گھر میں زیادہ بچے پیدا کریں گے ۔ لیکن پیچیدگیوں اور آپریشنز کا کیا ہوگا؟ بہت سے طریقہ کار گھر پر نہیں کئے جا سکتے ۔یاد رہے گزشتہ ماہ طالبان سپریم لیڈر نے ملک بھر کے تربیتی اداروں میں دائی اور نرسنگ کی تعلیم حاصل کرنے والی خواتین پر پابندی لگا دی ہے ۔