جنوبی کوریا:قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی اپوزیشن جماعت نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قائم مقام صدر نے سابق صدر کیخلاف کارروائی کیلئے آئینی ججوں کی تقرری سے انکار کر دیا تھا۔قبل ازیں معزول صدر یون سک یول کیخلاف تحقیقات کیلئے 2 خصوصی بلز پر دستخط سے انکار کے بعد اپوزیشن نے قائم مقام صدر کے مواخذے کا اعلان کیا تھا۔اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ 2 آزاد تحقیقاتی ادارے یون سک یول کے مارشل لا اور خاتون اوّل کے مبینہ رشوت کے معاملات کی چھان بین کریں۔