زمبابوے :شیروں سے بھرے جنگل میں گم ہونے والا 8سالہ بچہ 5روز بعد مل گیا

زمبابوے :شیروں سے  بھرے جنگل میں گم ہونے  والا 8سالہ بچہ 5روز بعد مل گیا

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی زمبابوے میں شیر اور ہاتھیوں سے بھرے خطرناک ماتو سادونا گیم پارک میں گم ہونے والا 8 سالہ بچہ 5 روز بعد مل گیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق8سالہ ٹینو ٹینڈا گھومتے پھرتے اپنے گھر  سے تقریباً 23 کلومیٹر دور خطرناک جنگل میں جا پہنچا۔ مقامی رکن پارلیمنٹ موٹسا مورو کے مطابق بچہ 5 دن تک چٹانوں پر سویا ، بھوک لگنے پر اس نے جنگلی پھل کھائے ، خوش قسمتی سے گمشدگی کے پانچویں روز پارک کے محافظوں کوبچے کے پیروں کے تازہ نشان نظر آئے اور وہ ان کا پیچھا کرتے ہوئے بچے تک پہنچ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں