جنوبی کوریا:طیارہ حادثے کے بعدسربراہ ائیرلائنزکے ملک چھوڑنے پر پابندی
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی پولیس نے طیارہ حادثے کے بعدسربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی ۔
جنوبی جیولا صوبے کی پولیس نے کہاکہ قانون کے مطابق حادثے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یاد رہے 29 دسمبر کو جنوبی کوریا کے شہر موان کے ہوائی اڈے پر نجی ایئر لائن جیجو ایئر کا مسافر طیارہ رن وے سے پھسلنے کے بعد کنکریٹ کی باڑ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔ حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2 افراد کو بچالیا گیا تھا۔