کانگو:محاذ جنگ چھوڑ کر بھاگنے والے 13فوجیوں کو سزائے موت

کانگو:محاذ جنگ چھوڑ کر بھاگنے  والے 13فوجیوں کو سزائے موت

برازاویلے (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی افریقا کے ملک کانگو میں فوجی ٹربیونل نے محاذ جنگ چھوڑ کر بھاگنے والے 13اہلکاروں کو سزائے موت جبکہ 4فوجیوں کو قتل، لوٹ مار اور تشدد پر 2 سے 10سال تک قید کی سزا سنادی ۔

ان فوجیوں کو شمالی کیوو صوبے کے قصبے لوبیرو میں سزا سنائی گئی جہاں فوج متعدد مسلح گروہوں سے نبرد آزما ہے ۔ ملٹری آپریشن کے دوران متعد د فوجی اہلکاروں نے علیحدگی پسند جنگجوؤں کے سامنے ہتھیار پھینک کر اپنی چوکیاں چھوڑ دی تھیں ۔یاد رہے کہ کانگو میں گزشتہ برس مئی میں بھی فوجی ٹربیونل نے 22 فوجی اہلکاروں کو ایم 23 باغیوں سے لڑائی میں بزدلی اور محاذ چھوڑنے پر سزائے موت سنائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں