انگلینڈ :برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے شہر شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا، ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کی اور عملے کو ہراساں بھی کیا۔
ریسٹورنٹ مالک رحیم اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے، کھانا کھانے کے بعد کاؤنٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے ۔رحیم اللہ خان کے مطابق حملے میں ریسٹورنٹ کی شیشے اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچا۔برطانوی پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔