2 کشتیاں تارکین کو لیکر یونان پہنچ گئیں، 23 پاکستانیوں سمیت 36 گرفتار
ایتھنز(آئی این پی)جان لیوا کشتی حادثات کے باجود یونان میں انسانی سمگلنگ رک نہ سکی، نیا سال شروع ہوتے ہی مزید دو کشتیاں غیر قانونی تارکین کو لیکر یونان پہنچ گئیں۔
یونانی حکام نے 23 پاکستانیوں سمیت 36 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں چار انسانی سمگلر بھی ہیں جنہوں نے تارکین کو پیسے لیکر لیبیا سے یونان منتقل کیا۔یاد رہے 13 دسمبر کو یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 40 پاکستانی بھی جان کی بازی ہار گئے۔